ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور: قتل کے ملزم نریش شینوئی کو وزیر اعظم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وی آئی پی پاس

مینگلور: قتل کے ملزم نریش شینوئی کو وزیر اعظم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وی آئی پی پاس

Mon, 30 Oct 2017 14:31:11    S.O. News Service

منگلورو30؍اکتوبر(ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں وزیراعظم نریندرا مودی کے حالیہ دورے کے موقع پر اجلاس میں شرکت کے لئے جو پاس جاری کیے گئے تھے اس میں بہت ہی اہم شخصیات(VIP) کے زمرے میں دھرمستھلا رورل ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور جنوبی کینرا پولیس کے اشتراک سے جاری کردہ ایک پاس اس شخص کے لئے بھی تھا جو کہ ایک سنسنی خیز قتل کا ملزم ہے۔

سوشیل میڈیا پر وی آئی پی پاس کا جو فوٹو وائرل ہواہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وی آئی پی زمرے میں نریش شینوئی کو بھی پاس جاری کیا گیا ہے ۔

نریش شینوئی منگلورو کا ایک بزنس مین ہے جو نمو بریگیڈ سے یووا بریگیڈ میں تبدیل ہونے والے سنگھ پریوار کے ایک ٹولے کااہم لیڈر ہے اور ونائیک بالیگا نامی ایک نوجوان کے سنسنی خیز قتل میں ملوث ہے۔ ونائیک بالیگاکے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے شہر کے ایک مندر میں چل رہے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی تھی اور اس کی پاداش میں اس کے اپنے گھر کے سامنے ہی ونائیک کو موت کے گھاٹ اتاراگیا تھا۔ اس کیس کے ملزم نریش شینوئی کو پولیس نے ۳ مہینوں کی تلاشی کے بعد گرفتار کیا تھا مگر وہ چند ہی مہینوں میں ضمانت پر رہا ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

قتل کے ایک اہم ملزم کو وزیر اعظم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وی آئی پی پاس جاری کرنے پر پولیس اور انتظامیہ کے کردار کے سلسلے میں سوالات  اٹھائے جارہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس ضمن میں پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کیا وضاحت سامنے آتی ہے۔


Share: